دہشت گردی کا خدشہ

دہشت گردی کا خدشہ : سعودی عرب نے بھی سیکورٹی الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد(امت نیوز) امریکا کے بعد سعودی عرب نے بھی پاکستان میں موجوداپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد میں واقع سعودی سفارت خانے نے پیر کے روز پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کے لیے سیکورٹی الرٹ جاری کیا ہے، جس میں انہیں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے پیش نظر محتاط رہنے اور اپنی نقل و حرکت کو محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

دہشت گردی کا خدشہ: پاکستان میں امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

گزشتہ روز امریکی سفارت خانے نے اپنے عملے کو دہشتگرد حملے کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں جانے سے روک دیا تھا۔

سعودی سیکیورٹی الرٹ میں پاکستان آںے والے اور یہاں پہلے سے موجود سعودی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔ضرورت پڑنے پر سعودی سفارت خانے اور قونصل خانے سے رابطہ کریں۔

اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی تھی اور کہا تھا کہ شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل بڑھا دیا گیا۔

اسلام آباد میں غیرملکی سفارت خانوں کی جانب سے اپنے شہریوں کو احتیاط کرنے کے الرٹ جمعے کو وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے خود کش حملے کے بعد جاری کیے گئے ہیں جس میں ایک پولیس اہلکار اور ٹیکسی ڈرائیور جان سے گئے تھے