LAHORE, PAKISTAN, APR 08: Punjab Assembly Opposition Leader, Hamza Shahbaz leaving after court case hearing, at High Court in Lahore on Monday, April 08, 2019. The Lahore High Court (LHC) granted Punjab Assembly Opposition Leader, Hamza Shahbaz pre-arrest bail till April 17 and restrained the National Accountability Bureau (NAB) from arresting him in cases pertaining to ownership of assets beyond means. (Babar Shah/PPI Images).

رمیز راجہ کے الزامات پرقانونی کارروائی کاحق رکھتےہیں،پی سی بی

لاہور(امت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق چیئرمین رمیز راجا کی جانب سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے خلاف لگائے گئے الزامات پر قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی

پی سی بی نے بیان میں  رمیزراجہ کے نجم سیٹھی پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتےہوئے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ رمیز راجا کے ان بیانات کا مقصد موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ اپنے چیئرمین اور ادارے کی ساکھ کے دفاع اور تحفظ کے لیے قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین رمیز راجہ کا اپنے اور موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کے سابقہ دور کے اخراجات کے بارے میں موازنہ گمراہ کن اور غلط ہے۔

موجودہ چیئرمین کے تمام سفری اخراجات متعلقہ حکام کی منظوری سے کیے جاتے تھے جس کا باقاعدہ آڈٹ کیا گیا تھا۔

بیان کے مطابق نجم سیٹھی پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ تھے، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انہیں باقاعدہ ایڈوائزری جاری کی گئی تھی، لہٰذا ان کے سیکورٹی اخراجات زیادہ تھے۔

نجم سیٹھی نے یو اے ای کے متعدد دوروں کے باوجود کبھی بھی پی ایس ایل الاونس وصول نہیں کیا،ان کو گاڑی کا الاؤنس بھی بورڈ آف گورنر کی منظوری کے مطابق ادا کیا گیا تھا۔

پی سی بی نے مزید کہا کہ نجم سیٹھی کے برعکس رمیز راجا کو ایک نئی گاڑی فراہم کی گئی جس کی مالیت ایک کروڑ 65 لاکھ روپے تھی