لاہور،گنگارام اسپتال کے واش روم میں مریض جاں بحق

لاہور(اُمت نیوز) لاہور کے گنگا رام اسپتال کے واش روم میں ایک مریض پر اسرار طو رپر جاں بحق ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گنگا رام اسپتال کے واشن روم میں جاں بحق ہونیوالا شخص ٹیومر کا کا مریض تھا ۔ اسپتال میں اس بیماری کا علاج کرا رہا تھا ۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے مریض کاشف ٹیومر پھٹنے سے اس کی موت واقع ہوئی ہے
سیکریٹری صحت پنجاب نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی جو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔
تحقیقات کیلئے فرانزک سائنس ایجنسی کی مدد بھی حاصل کی جارہی ہے۔