امریکی سفارت خانہ کے وفد میں مائیکل مرفی، اسامہ حنیف اور نوید غازی شامل تھے، فائل فوٹو
امریکی سفارت خانہ کے وفد میں مائیکل مرفی، اسامہ حنیف اور نوید غازی شامل تھے، فائل فوٹو

ملزم ظاہرجعفرکی امریکی پاسپورٹ ریکارڈ پر رکھنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نور مقدم قتل کیس کی اپیلوں میں متفرق درخواست پر ملزم ظاہر جعفر کی امریکی پاسپورٹ ریکارڈ پرلائے جانے کی درخواست مستردکردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی اپیلوں میں متفرق درخوست پر سماعت ہوئی،عدالت نے ملزم ظاہر جعفرکی امریکی پاسپورٹ ریکارڈ پر لائے جانے کی درخواست مستردکردی۔

عدالت نے کہاکہ ملزم اگر امریکی شہری ہے تو کیا اسے پاکستان میں لاقانونیت کی اجازت دیدی جائے؟،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ملزم کسی بھی ملک کا شہری ہو اس پر پاکستانی قانون کا اطلاق ہو گا ۔

یاد رہے کہ عدالت نور مقدم کیس کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرچکی ہے ،محفوظ فیصلہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سنایاجائے گا۔