بھارتی دوائیں زہر بن گئیں۔ازبکستان میں بھی 18 بچے ہلاک

تاشقند(امت نیوز)بھارتی دوائیں زہر بن گئیں ۔گیمبیا کے بعد ازبکستان میں بھی  بھارت میں تیار ہونے والا شربت پینے سے 18 بجے جان کی بازی ہار گئے
ازبکستان کی وزارت صحت کے مطابق بھارت میں تیار ہونےوالا ڈوک ون میکس نامی کھانسی کا شربت پینے سے کم از کم اٹھارہ بچے ہلاک ہوچکے ہیں ۔ یہ دوا بھارتی ریاست نوئڈا کی مارین بائیوٹیک نامی کمپنی تیار کرتی ہے
بچوں کی ہلاکت کے بعد ازبکستان میں معاملے کی تحقیقات کاحکم دےدیاگیا ہے۔ جبکہ ملک کے تمام اسپتالوں اور میڈیکل اسٹورز سے ڈوک ون میکس کی گولیاں اور شربت بھی اٹھالیا گیا ہے
 ازبک حکام نے سات ملازمین کو بھی صورت حال کا درست اندازہ نہ کرنے اور بروقت اقدامات نہ کرنے پر نوکریوں سے نکال دیا ہے۔
ادھر بھارت میں اس واقعے کے بعد کھلبلی مچ گئی ہے۔ سینٹرل ڈرگز سٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن اور اتر پردیش ڈرگز کنٹرولنگ  نےمل کر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ازبکستان سے ہلاکتوں کی تشخیص کی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔

اس سے قبل اسی سال افریقی ملک گیمبیا میں بھی بھارت کا کھانسی کا شربت پینے سے70 بچے زندگی سے محروم ہوگئے تھے۔ یہ دوا  ہریانہ کی میڈن فارسیوٹیکلز نے تیار کی تھی ۔سینٹرل ڈرگز سٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن نے معیار کی خلاف ورزی پر اکتوبر میں اس کا ایک یونٹ بند بھی کر دیا تھا۔