کراچی، سال نو کا پہلا دن ،مزاحمت پر لڑکی سمیت 7 افراد زخمی           

کراچی: سال نو کے پہلے روزشہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سات افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سی ویو پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے18 سالہ حسین ولد ابراہیم اور 20 سالہ عنبرین دختر طارق زخمی ہوگئے ، دونوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، زخمیوں نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا ہے تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

ابراہیم حیدری چشمہ گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ رمیض ولد علی نواز اور22 سالہ طفیل ولد علی محمد زخمی ہوگئے ، دونوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لے جایا گیا ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ایک موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے دونوں زخمی ہوگئے ، ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔

اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں فائرنگ سے25 سالہ ابرار ولد واحد گل زخمی ہوگیا ، واقعہ لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا ، نیپا فلائی اوور پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ عثمان اکبر زخمی ہوگیا۔ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔ ا

سرجانی ٹائون سیکٹر فور اے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 27 سالہ فراز عالم ولد قدیر عالم زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔