کراچی میں 100ڈکیتوں کےملزم سمیت 4گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رینجرز اور پولیس نے کورنگی اور لیاقت آباد میں مشترکہ کارروائی کے دوران منشیات فروشی،اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی میں ملوث4 ملزموں کو گرفتارکرلیا
پاکستان رینجرز (سندھ) اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کورنگی ساڑھے پانچ نمبر قبرستان روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان عابدعلی عرف پولی اورعامر کو گرفتارکرکے دو 30 بور پستول،پانچ راﺅنڈز، موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمد کرلیے
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے،ملزم عابدعلی عرف پولی عادی مجرم ہونے کی وجہ سے کئی بار گرفتارہوکر جیل بھی جاچکا ہے،جبکہ ایک اور مشترکہ کارروائی لیاقت آباد سی ون ایریا میں کی گئی جہاں سے ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان محمد حمزہ اور شاہ زیب کو گر فتار کرکے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والے دو 30 بور پستول، 25 موبائل فونز اور 2 چھینی ہوئی موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں
ترجمان کے مطابق ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان پیشہ ورڈکیت ہیں اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں،ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے عمل میں لائی گئی جس میں ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے،
ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ملزمان کوبمعہ اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلوں سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے