آٹا سمگل

پنجاب کا سرکاری آٹا سمگل کرنیوالا گینگ پکڑا گیا

ملزموں نے قصور کے نواحی علاقہ میں خالی پڑی ٹیکسٹائل ملز میں خفیہ گودام بنا کر آٹا فیکٹری بنا رکھی تھی۔

 

لاہور ( اُمت نیوز) پنجاب میں سرکاری آٹا سمگل کرکے پشاور لے جانے والا گینگ پکڑا گیا ہے۔، ملزموں نے قصور کے نواحی علاقہ میں خالی پڑی ٹیکسٹائل ملز میں خفیہ گودام بنا کر آٹا فیکٹری بنا رکھی تھی۔

تفصیلات کے مطابق آٹا سمگلر گینگ روزانہ کی بنیادپر سیکڑوں کی تعداد میں تھیلے سرکاری گودام سےاُٹھا کر لاتے ہیں اور آٹے کو ریفائن کرنے کے بعد سمگل کر دیتے تھے۔

آٹا سمگلنگ میں سرکاری اہلکار ملوث

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر لاہور (ون) محمد امجد سمیت فوڈ سٹاف کی سپیشل ٹیم نے جمبر کے علاقہ میں خالی پڑی ٹیکسٹائل ملز پر چھاپہ مارا۔
چھاپے کےدوران گودام میں آٹے سے بھرے ہزاروں تھیلوں سمیت غیر معمولی تعداد میں خالی سرکاری تھیلے برآمد ہوئے،

ملزمان سرکاری آٹا 2400 روپے میں سمگل کرتے تھے،چھوٹی گاڑیوں اور لوڈر رکشوں کا استعمال کیا جاتا تھا، سمگلر کے خلاف سرکاری آٹا سمگلنگ کے مقدمات درج ہیں۔

محکمہ خوراک کی مدعیت میں قصور کے مقامی تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی۔ سینئرحکام سمیت خفیہ اداروں نے تحقیقات شروع کردی، مبینہ طور پر کچھ سرکاری اہلکار بھی ملوث پائے گئے ہیں