ملیر میں سستا آٹا خریدنے کیلئے آنے والوں پرپولیس نے لاٹھی چارج

کراچی : ملیر میں سستا آٹا خریدنے کیلئے آنے والوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔ بدنظمی کی وجہ سے ڈی سی آفس قائد آباد کے سرکاری اہلکاروں نے سستا آٹا لینے آنے والوں بشمول خواتین، بچوں اور معمر افراد پر لاٹھی چارج شروع کر دیا، جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

حکومت سندھ کی جانب سے سستے آٹے کے ٹرک پورے کراچی میں جا بجا نظر آتے تھے، تاہم کمشنر کراچی کی ہدایت پر ان ٹرکوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پورے ملیر میں صرف چھ پوائنٹس ہیں، جن سے سستا آٹا دستیاب ہے. انہیں پوائنٹس میں سے ایک ڈپٹی کمشنر آفس کراچی ملیر قائد آباد کے باہر علاقے کے غریب عوام سستا آٹا لینے کے لیے جمع ہوئے۔