کراچی: کئی علاقوں میں پیر کو بجلی 12 گھنٹوں تک معطل رہیگی

کراچی: پورٹ قاسم گرڈ کی مرمت کے باعث کراچی کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی 8 جنوری بروز پیرکو صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک معطل رہے گی۔

کے الیکٹرک اعلامیہ کے مطابق کےالیکٹرک پورٹ قاسم گرڈ کی مرمت اتوار کو کرے گا، جس کے باعث گرڈ سے منسلک علاقوں میں عارضی طور پر بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ تمام صارفین جو 8119 پر رجسٹرڈ ہیں، ان کو اس مینٹیننس شٹ ڈاؤن کی پیشگی اطلاع بذریعہ ایس ایم دی جا چکی ہے۔