کراچی : گھر میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

کراچی : سرجانی ٹاون کے یارو گوٹھ میں فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کے اہل خانہ سمیت علاقہ مکینوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف لاش کے ہمراہ ڈبلیو گیارہ بس کے روٹ پر احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔

صبح سویرے یارو گوٹھ میں ڈاکو گھرمیں گھس کرڈکیتی کی کوشش کر رہے تھے، تو اس دوارن گھر والوں کی آنکھ کھل جانے پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں سلمان نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی کرنے والے تین ملزمان تھے فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔