کراچی، وفاقی اردو یونیورسٹی تین روز کیلئے بند
یونیورسٹی کے انتخابی مرکز بننے کی وجہ سے جمعہ سے پیر تک یونیورسٹی بند رہے گی تاہم امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے
January 11, 2023 · قومی
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی تین روز کیلئے بند کردی گئی ۔ تیرہ سے سولہ جنوری کے دوران ملازمین کو رابطہ میں رہنے کی ہدایت کردی ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے جامعہ اردو میں انتخابی سرگرمیوں کی وجہ سے جامعہ طلبہ کیلئے تین روز تک بند رہے گی ،
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے انتخابی مرکز بننے کی وجہ سے جمعہ سے پیر تک یونیورسٹی بند رہے گی تاہم امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔

ملازمین کو پابند کیا گیاہے کہ وہ اپنے فون کھلے رکھیں تاکہ ضرورت پڑنے پر رابطہ کیا جاسکے ۔