کراچی میں پولیس کےٹرک نے خاتون کی جان لے لی

کراچی(امت نیوز)شہر قائد میں قانون کے رکھوالے خود ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے۔ نیشنل ہائی وے ملیر ہالٹ  کے قریب رانگ سائڈ سے آنے والے پولیس ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئی۔دوسری طرف کلفٹن میں منی بس نے موٹرسائیکل سوار بھائی بہن کوکچل ڈالا۔ لانڈھی سے نوجوان  کی لاش ملی جبکہ قائد آباد کی کمپنی میں حادثے میں مزدور کی جان گئی

کراچی میں قانون پر عمل کروانے والے خود قانون  شکنی کرنے لگے،نیشنل ہائی وے ملیر ہالٹ  کے قریب رانگ سائڈ سے آنے والے پولیس ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئی، شوہر نے پولیس کے خلاف قانونی کارروائی سے انکار کر دیا

ادھر کلفٹن میں ضیا الدین چورنگی کے قریب نامعلوم منی بس نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں بہن بھائی ، 18 سالہ بشریٰ دختر عدیل اور 11 سالہ حذیفہ عدیل موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ بچوں کا باپ عدیل معجزانہ طور پر محفوظ رہا، حادثے کا شکار ہونے والے   کیماڑی کے رہائشی تھے

لانڈھی نمبر ایک کے قریب سے نوجوان کی لاش ملی جسے شکیل کے نام سے شناخت کیا گیا، متوفی کے سر پر زخم ہے، واقعہ قتل ہے یا حادثہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ جبکہ قائد آباد جوگی موڑ کے قریب فیکٹری میں کام کے دوران مشین کی زد میں آکر مزدور جاں بحق ہوگی