حلقہ بندیوں کا نوٹیفیکشن واپس،الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس آج طلب
غیر معمولی اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کریں گے
January 13, 2023 · قومی
ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری سے متعلق گفتگو ہوئی،فائل فوٹو
اسلام آباد: اسمبلیوں کی تحلیل اور سندھ حکومت کا بلدیاتی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اہم ترین اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے غیر معمولی اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کریں گے۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن محکمہ بلدیات سندھ کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق خط کا جائزہ لے گا۔اجلاس میں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔