پنجاب کے نگران سیٹ اپ کیلیے عمران خان نے مشاورت شروع کر دی
وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد حمزہ شہبازکو خط لکھ کر نگران سیٹ اپ کے لیے نام مانگیں گے ۔
اس کیس میں سابق وزیراعظم کو نااہلی سمیت تین برس کی قید ہوسکتی ہے- فائل فوٹو
لاہور: پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد کے معاملات ، عمران خان نے پنجاب کے نگراں سیٹ اپ کے لیے مشاورت شروع کر دی، آج سینئر رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ نگران سیٹ اپ کے لئے ناموں پرمشاورت کریں گے،عمران خان وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کے ساتھ بھی نگران سیٹ اپ پر مشاورت کریں گے۔
اسمبلی تحلیل ہوتے ہی وزیراعلی پنجاب نگران سیٹ اپ بارے اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کے ساتھ مشاورتی عمل شروع کریں گے۔
وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد حمزہ شہبازکو خط لکھ کر نگران سیٹ اپ کے لیے نام مانگیں گے، پی ٹی آئی اورق لیگ جلد نگران سیٹ اپ کیلیے اپنی جانب سے نام تجویز کرنے کے لیے اپنے ناموں کو حتمی شکل دے دیں گے۔