فائل فوٹو

محمد رضوان BPL میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ

 

کراچی  ( اُمت نیوز) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر اوربیٹسمین محمد رضوان بنگلادیش میں جاری لیگ میں شریک ہونے کیلئے کراچی سے ڈھاکہ کیلئے روانہ ہو گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز ختم ہوتے ہی وکٹ کیپر بیٹسمین کرکٹ اسٹیڈیم سے ایئر پورٹ روانہ ہو گئے ۔جبکہ باقی قومی ٹیم کے باقی کھلاڑی بھی کل دوپہر کے وقت اپنے اپنے شہروں کو چلے جائیں گے
واضح رہے کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی دستبردار ہوگئے ہیں۔