کیوی ٹیم کی کامیابی کا سہرا فیلپس کو جاتا ہے، محمدیوسف

کراچی ( اُمت نیوز ) پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہناہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی کامیابی سہرا فیلپس کو جاتا ہے ،فیلپس نے بہترین اننگز کھیلی ہے۔
نجی ٹی و ی کو دیئے گئے انٹرویو میں بیٹنگ کوچ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے میچ کی سیکنڈبیٹنگ میں گیند ٹرن نہیں ہوئی ،پہلے 2 میچز میں زیادہ ٹرن ہوئی تھی
بابر اعظم کی کپتانی پر کوئی مشورہ نہیں  دےسکتا ،میں کوئی بھی کمنٹ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس سے زیادہ اور بہتر کرکٹ کھیل سکتے تھے ،پاکستان کا280رنز کا سکو ر فائٹنگ سکور تھا ۔