بابر اعظم اپنی بیٹنگ پوزیشن بارے سوچیں،اظہرالدین

متحدہ عرب امارات (اُ مت نیوز) یو اے ای میں سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین نے پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم کے کھیلنے کا اسٹائل ان کا اپنا ہے ۔
تیز کھیلنے سے بابر اعظم کا نیچرل ٹیلنٹ ضائع ہوگا ۔ہر پلیئر کا اپنا ایک انداز ہوتا ہے کہ وہ کس طرح بیٹنگ کرے ۔
سابق بھارتی کپتان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اچھے پلیئر ہیں، ہر آدمی وقت کےساتھ ساتھ سیکھتا ہے ۔میرا خیال بطور کپتان بابر اعظم کو مزید وقت دینا چاہیے۔ اتنی جلدی کسی کپتان کو جج کرنا بہتر نہیں ہے۔ بابر بھی سیکھ جائیں گے۔پاکستان بولنگ لائن پر گفتگو کرتے ہوئے اظہر االدین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بولنگ خطرناک ہے، یہ کسی بھی ٹیم کی بیٹنگ لائن کو فلاپ کر سکتے ہیں،پاکستانی بولر اپنی فٹنس کو بہتر بنانا ہوگا