بی پی ایل کے میچ میں ڈھاکا ڈومینیٹرز کو8 وکٹوں سے شکست

بنگلا دیش (اُمت نیوز) بی پی ایل کے میچ میں چٹو گرام چیلنجرز اور ڈھاکا ڈومینیٹر ز کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ میچ میں ڈھاکا ڈومینیٹرز کو8 وکٹوںسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ڈھاکا ڈومینیٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے158 رنز بنائے اور اس کے 6کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔
عثمان غنی نے 47، ناصر حسین نے 30 اور عارف الحق نے 29 رنز بنائے۔
159 رنز کا ہدف چٹو گرام چیلنجرز نے 17.4اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
عفیف حسین نے 59 اور درویش رسولی نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔