بلدیاتی انتخابات

کراچی،بلدیاتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری، نتائج آنا شروع

پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی تھی جو بغیر وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ 5 بجے کے بعد کسی ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

کراچی(اُمت نیوز) سند ھ کے بلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے اور نتائج  آنے کا سلسلہ شروع ہوگئے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی یونین کمیٹی 125 حسین آباد میں پیپلزپارٹی کے برکت ببر  چار سو72ووٹ لیکرکامیاب ہوئے ہیں۔ دادو کی وارڈ 17 میں  پی ٹی آئی کے امیدوار شاہد زئونر  سات سو 95 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر آگئےہیں۔کراچی کے علاقے ماڈل ٹاؤن کی یوسی 6 پولنگ اسٹیشن پر جماعت اسلامی کو سات سو85  اور پی ٹی آئی کو پانچ سو29  ووٹ ملے ہیں

پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی تھی جو بغیر وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ 5 بجے کے بعد کسی ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔