کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:شاہ لطیف ٹاؤن صافی چوک میں پولیس پارٹی اور ڈاکوؤں کے مابین مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صافی چوک میں موجود پولیس پارٹی کی جانب سے ملزمان کو روکا گیا جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، اس پر پولیس پارٹی کی جانب سے جوابی کارروائی کے دوران 2 ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت جلال الدین اور علی رض کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس ذارئع کے مطابق گرفتار ملزمان سے 2 پستول، 12 ہزار روپے نقدی، 4 موبائل فونز، پرس اور 1 موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔