گورنر اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی نوید سنادی

بزنس کمیونٹی کے مسائل کااحساس ہے لیکن کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے سبب اقدام کرنے پڑے۔جمیل احمد

 

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافے کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری برآمدات میں کمی آئی ہے۔ بزنس کمیونٹی کے مسائل کااحساس ہے لیکن کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے سبب اقدام کرنے پڑے۔

 

گورنراسٹیٹ بینک نے کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کاروبار کو سہولت دینی ہے، ایل سی کو جانچنے میں کافی وقت لگتا ہے 33 ہزارایل سیز کے کیسز کلیئرکیے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کیلیے امپورٹ میں سہولت پیدا کررہے ہیں، ہمیں بزنس کمیونٹی کی تکالیف کا احساس ہے۔

گورنراسٹیٹ کا کہنا تھا کہ ڈالرز کو دیکھتے ہوئے ہی امپورٹ کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے، مزید ڈالرز آتے ہی مزید امپورٹس کو سہولت دینے کا منصوبہ ہے۔ایکسپورٹ کیلیے امپورٹ مال کو ترجیح دی ہے، ہم نے بینکوں سے کہا ہے کہ خوراک، ادویات، تیل کوترجیح میں رکھیں۔