بہادر آباد چارمینار چورنگی ۔25افراد کو چند منٹ کےاندر لوٹ لیا گیا

کراچی (امت نیوز ) کراچی کے علاقے بہادر آباد چار مینار چورنگی کے قریب 25افراد کو چند منٹوں کے اندر لوٹ لیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6رکنی گروہ نے فوڈ اسٹریٹ میں لوٹ مار کی

اور  کئی منٹ تک اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹتے رہے۔ملزمان نے سوڈے کی دکان کا صفایا کر دیا، جس کے بعد

گلی میں موجود تمام افراد سے موبائل فون  بھی چھینے، اس کے علاوہ ملزمان نے موبائل مارکیٹ میں لوٹ مار کی اور اسلحے کے زور پر خوف پھیلایا

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دکانداروں نے سی سی ٹی وی فوٹیج خوف سے ڈیلیٹ کردی، واردات کے دوران علاقہ پولیس کہیں دکھائی نہیں دی تاہم بعد ازاں نیو ٹاؤن پولیس نے واردات کی  رپورٹ درج کر لی۔