الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی35 نشستوں پر ضمنی انتخاب کرانے کا فیصلہ
ضمنی انتخاب کا شیڈول آج ہی جاری ہونے کا امکان ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن
ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو
اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی خالی 35 نشستوں پر ضمنی انتخاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی خالی 35 نشستوں پر ضمنی انتخاب کا فیصلہ کیاہے ۔
ذرائع الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ ضمنی انتخاب کا شیڈول آج ہی جاری ہونے کا امکان ہے۔استعفے منظوری کے بعد الیکشن کمیشن نے 35 ارکان کو ڈی نوٹیفائی بھی کر دیا تھا۔