خیبرپختونخوا میں گورنر راج میں توسیع پر مشاورت، اسحاق ڈار کی سربراہی میں حکومتی وفد زرداری ہاؤس پہنچ گیا

گورنر راج کی مدت 11 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے، توسیع زیرِ غور

November 28, 2026 · قومی

خیبرپختونخوا میں گورنر راج میں توسیع پر مشاورت، اسحاق ڈار کی سربراہی میں حکومتی وفد زرداری ہاؤس پہنچ گیا

اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں گورنر راج میں توسیع اور دیگر اہم معاملات پر گفتگو کے لیے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں حکومتی وفد زرداری ہاؤس پہنچ گیا۔

نجی ٹی وی کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق اسحاق ڈار کی سربراہی میں حکومتی وفد زرداری ہاؤس پہنچا ہے۔ وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور رانا ثنا اللہ بھی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومتی وفد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کے وفد سے ملاقات کرے گا۔ پیپلز پارٹی کے وفد میں شیری رحمان اور نوید قمر بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے اور اس میں توسیع پر بھی بات ہوگی۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مدت 11 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔