اسپیکر نے پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان قومی اسمبلی کے پرکاٹ دیے

ممکنہ طور پرانہیں آج ہی ڈی نوٹیفائی کر دیا جائے گا 

 

 

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے۔

ادھرالیکشن کمیشن کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے تحریک انصاف کے مزید 35 اراکان کے استعفے مزید کارروائی کیلیے موصول ہو گئے ہیں ۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی اراکان کے موصول ہونے والے استعفوں پر کارروائی شروع کردی ہے اور ممکنہ طور پرانہیں آج ہی ڈی نوٹیفائی کر دیا جائے گا ۔

ایوان میں پی ٹی آئی منحرف اراکان کے علاوہ صرف 30 سے زائد ارکان ہی بچے ہیں ، قومی اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس پی ٹی آئی استعفوں کے باعث ہی ملتوی کیا گیا ۔

ٹحریک انصاف کے جن رہنماﺅں کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں این ے 2 سے ڈاکٹر حیدر علی خان، این اے 3 سے مسٹر سلیم رحمان، این اے 5 سے صاحبزادہ صبغت اللہ ، این اے 6 سے محبوب شاہ، این اے 7 سے محمد بشیر خان، این اے 8 سے جنید اکبرکے استعفے منظور کرلیے گئے۔

این اے 9 سے شیر اکبر خان ، این اے 16 علی خان جدون ،این اے 19 عثمان خان ترکئی ، این اے 20 مجاہد علی ، این اے 28 ارباب عامر ایوب، این اے 30 شیرعلی ارباب ، این اے 34 سے شاہد احمد، این اے 40 سے شاہد احمد ، این اے 42 سے ساجد خان ، این اے 44 محمد اقبال خان ، این اے 61 سے عامر محمد کیانی ، این اے 70 سے سید فیض الحسن ،این اے 87 سے شوکت علی بھٹی، این اے 93 سے عمر اسلم خان استعفے منظور ہونے والوں مں شامل ہیں۔

این اے 96 سے امجد علی خان ، این اے 107 سے خرم شہزاد، این اے 109 فیض اللہ، این اے 135 سے ملک کرامت علی کھوکھر ، این اے 150 سید فخر امام، این اے 152 ظہور حسین قریشی ، این اے 158 سے ابراہیم خان، این اے 164 سے طاہر اقبال، این اے 165 سے اورنگزیب خان ، این اے 177 مخدوم خسرو بختیار، این اے 187 سے عبدالمجید خان شامل ہیں۔ خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی عندلیب عباس، اسماءقدیر، ملیکہ بخاری اور منورہ بی بی بلو چ بھی شامل ہیں ۔