اعظم خان سواتی کو پی ٹی آئی میں اہم عہدہ مل گیا

انہیں پاکستان تحریک انصاف کا ایڈیشنل سیکریٹری جنرل مقرر کر دیا گیا۔

               
January 23, 2023 · قومی
فال فوٹو

فال فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے سینیٹر اعظم خان سواتی کو اہم عہدے پر تعینات کر دیا،انہیں پاکستان تحریک انصاف کا ایڈیشنل سیکریٹری جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمرکی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔