پہلے مرحلے میں محکمہ داخلہ، اطلاعات، فنانس، وزرات قانون، خوراک اور صحت کی وزارتیں تشکیل دی جائیں گی۔فائل فوٹو
پہلے مرحلے میں محکمہ داخلہ، اطلاعات، فنانس، وزرات قانون، خوراک اور صحت کی وزارتیں تشکیل دی جائیں گی۔فائل فوٹو

پنجاب کی نگران کابینہ پر مشاورت،آج 6 وزرا کی حلف برداری کا امکان

لاہور:پنجاب کی نگران کابینہ کی تشکیل کیلیے مشاورت جاری ہے، آج 6 وزرا کی حلف برداری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی نگران کابینہ کی تشکیل کیلیے مشاورت کی جا رہی ہے،پہلے مرحلے میں کابینہ میں 6 وزرا شامل ہوں گے۔

پہلے مرحلے میں محکمہ داخلہ، اطلاعات، فنانس، وزرات قانون، خوراک اور صحت کی وزارتیں تشکیل دی جائیں گی۔

مشاورت کے بعد نگران کابینہ کیلیے منتخب 6 وزرا کا آج حلف اُٹھانے کا امکان ہے۔دوسری جانب خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کی فہرست بھی تیارکرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزرا کی تعداد 10سے کم ہوگی جبکہ ایک خاتون بھی نگران کابینہ میں شامل ہوگی۔