کراچی، گیس لائن پھٹنے سےدھماکہ، 6افراد جھلس گئے

دھماکہ گیس لائن پھٹنے کی سے وجہ سے ہوا ہے۔ دھماکے میں ایک خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں

January 25, 2023 · قومی

کراچی (اُمت نیوز) کراچی گھر میں گیس دھماکے سے 6 افراد جھلس گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون سیکٹر 11 منصور نگر میں جی 10 روٹ کی بس اسٹاپ کے قریب کے ایک گھر میں پیش آیا ہے۔
دھماکہ گیس لائن پھٹنے کی سے وجہ سے ہوا ہے۔ دھماکے میں ایک خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں
زخمی افراد کی طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جھلسنے والوں میں 15 سالہ ثنیہ ، 16 سالہ سفیان ، 18 سالہ احسن ، 25 سالہ ذیشان ، 45 سالہ بشیر رمضان اور 20 سالہ نورین زوجہ ذیشان شامل ہیں۔