اسد عمر کی حکم امتناع دینے کی زبانی استدعا مسترد

اسدعمرکے وکیل انور منصور نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی پیش کردی ۔

               
January 25, 2023 · قومی
اس لیے جارہا ہوں کہ میرا کیس ہوگیا ہے۔ فائل فوٹو

اس لیے جارہا ہوں کہ میرا کیس ہوگیا ہے۔ فائل فوٹو

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف اسد عمرکی درخواست پر حکم امتناع دینے کی زبانی استدعا مسترد کردی ۔

سندھ ہائیکورٹ میں توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے حکم امتناع دینے کی زبانی استدعا مسترد کردی ۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آ چکا ہے وہ دکھائیں ، اسدعمرکے وکیل انور منصور نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی پیش کردی ۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ آپ کاکہنا ہے الیکشن کمیشن عدالت نہیں، اس لیے توہین کے نوٹس جاری نہیں کر سکتا؟عدالت نے سماعت 16فروری تک ملتوی کردی۔