بھارتی ٹیم کومودی سرکار نے2 دن بعد دورہ پاکستان کی اجازت دیدی

لاہور(امت نیوز)پاکستان کے دورے  کیلئے بھارت کی بیس بال ٹیم کو دو دن بعد مودی سرکار نے جانے کی اجازت دے دی

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شرکت کیلئے بھارتی بیس بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

بھارتی بیس بال ٹیم واہگہ کے راستے لاہور پہنچی جس کے بعد ٹیم ویسٹ ایشیا کپ میں شرکت کیلئےاسلام آباد روانہ ہوگئی۔

بھارتی بیس بال اسکواڈ کوآج ہی پاکستان آنےکیلئے کلیئرنس ملی تھی۔

اس سے قبل بھارتی بیس بال ٹیم کو واہگہ پر بھارتی حکام نے روک دیا تھا اور ٹیم دو روز سے اپنی حکومت کی جانب سے کلیئرنس کی منتظر تھی۔

بھارتی وزارت کھیل نے اپنی وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا اور کہا تھاکہ بیس بال ٹیم کےپاکستان جانےپراعتراض نہیں، بھارتی ٹیم کو پاکستان جانے کیلئے کسی این او سی کی ضرورت نہیں لہٰذا وزارت داخلہ بیس بال ٹیم کو پاکستان جانےدے۔

خیال رہے کہ ویسٹ ایشیا بیس بال کپ اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے۔ جس  میں پاکستان، سری لنکا ، فلسطین ، بنگلا دیش، افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں