وکٹ کیپربیٹسمین محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی ولادت

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز  وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان کے گھر تیسری بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔ محمد رضوان نے تیسری بیٹی کی پیدائش پر سوشل میڈیا پرخوشی کا اظہارکیا ہے


محمد رضوان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے گھر میں بیٹی کی پیدائش کے حوالے سے اطلاع دی اور لکھا کہ اللہ پاک کا بے حد کرم ہے کہ اُس نے بیٹی جیسی رحمت سے نوازا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’اللہ پاک ہم سب کو بیٹیوں کا حق ادا کرنے کی توفیق دے

بیٹی کی پیدائش پر وکٹ کیپر کو اُن کے مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں نے مبارک باد دی جبکہ پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز نے بھی انہیں مبارک باد پیش کی۔