میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،ایک دہشت گرد ہلاک
دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا،آئی ایس پی آر
اسلام آباد(امت نیوز)سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کر کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کر کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔
دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا