تحائف گھر لے جاؤنگا،پی سی بی کا توشہ خانہ نہیں ہے ، نجم سیٹھی

کراچی (اُمت نیوز)چیئرمین  پی سی بی  مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ خود کو ملنے والے تحائف گھر ہی لے کر جائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خود کو ملنے والے تحائف پر دلچسپ ردِعمل دیا دیتے کہا ہے کہ  پی سی بی کے پاس کو ئی توشہ خانہ نہیں ہے ، یہ تمام تحائف میں اپنے ساتھ گھر ہی لے جائوں گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا تو کوئی توشہ خانہ ہی نہیں، یہ تحفے تو میں اپنے ساتھ گھر ہی لے جاؤں گا۔
نجم سیٹھی نے یہ بھی کہا کہ تلوار کا تحفہ ساتھ نہیں لے جاسکتا، وہ فریم کر کے یہیں لگوادوں گا۔