کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر پولیس اہلکار قتل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں سے پولیس اہلکار بھی محفوظ نہیں رہے
شادمان کے علاقے میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نےپولیس اہلکار کو گولی مار کر قتل کردیا
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار قربان ابڑو سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اسے گولی مار دی
مقتول اہلکار کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق مقتول لیاقت ابڑو اہلکار اینٹی انکروچمنٹ سیل میں تعینات تھا