کراچی:جناح گراؤنڈ سےملنے والی بوری بندلاش کا معمہ حل ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مزار قائد کے قریب جناح گراؤنڈ سے ملنے والی بوری بند لاش کا معمہ رینجرز اور پولیس نے حل کر لیا، حقیقی باپ جوان بیٹے کا قاتل نکلا

نو جنوری کو جناح گراؤنڈ میں کچرا کنڈی سے نوجوان کی بوری بند لاش ملی ملی تھی۔مقتول کی شناخت فیصل مسیح کے نام سے ہوئی تھی جو منشیات کا عادی اور دو بار جیل جاچکا تھا۔مقتول فیصل مسیح جائے وقوعہ کے قریب لائنز ایریا کا ہی رہائشی تھا

رینجرز اور پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس اور تکنیکی معلومات کی بنیاد پر مقتول کے والد یعقوب مسیح کو گرفتار کر لیا، رینجرز ذرائع کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات کیے ،

ملزم نے بتایاکہ اس کا بیٹا فیصل مسیح اہلخانہ کے لئے مصیبت بن چکا تھا، وہ آئس کا نشہ کرتا تھا، اپنی چھوٹی بہن کو بھی نشے میں مبتلا کردیا تھا

گھر میں چوری اور گھر کا سامان بیچنا اس کا معمول تھا ۔ محلے میں بھی چوریاں کرنے لگا تھا

والد نے بتایاکہ روز روز کی ذلت سے بچنے کے لئےاس نےاپنے جوان بیٹے کے قتل کا منصوبہ بنایا۔واردات والی شب نشہ دلانے کے بہانے فیصل کو جناح گراونڈ میں لے آیا، جہاں اسے جناح گراؤنڈ میں گرین لائن منصوبے کے دفتر کے لئے موجود کنٹینر میں لے گیا،کنٹینر میں لے جا کر چہرے پر پیچ کس کے وار کیے اور سر پر پتھر مار کر اسے قتل کر دیااورلاش بوری میں ڈال کر کچھ فاصلے پر کچرے میں پھینک دی