کراچی کے منفرد اسسٹنٹ کمشنر کی سوشل میڈیا پر دھوم

کراچی(امت نیوز) شہر قائد میں منفرد انداز اپنانے والے اسسٹنٹ کمشنر کی ان دنوں سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے ۔

کچھ عرصے قبل ہی اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد ریونیو کا چارج سنبھالنے والے ہاظم بھنگوار اپنے فیشن کے سبب سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئے

انسٹا گرام پر موجود ان کی تصاویر اور گانے کی ویڈیو عوام میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں۔

عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ان کی تصاویر سامنے آنے پر لوگ حیرت کا اظہار کررہے ہیں کیوں کہ عمومی تاثر ہے کہ سرکاری افسران اور ماڈلنگ کے درمیان بڑی تفریق ہے تاہم ہاظم نے اس بات کو غلط ثابت کردیا ہے