کراچی : پولیس نے لوٹ مار کرتے 5 ڈکیت مقابلے کے بعد پکڑلیے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف علاقوں میں لوٹ مار کرتے ہوئے 5 ڈاکوؤں کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کی حدود ملیر ندی مگسی چڑھائی کے قریب پولیس نے راہگیروں سے لوٹ مار کرنے والے 3 ملزمان کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں دھرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان میں صفدر،آصف اور فیصل شامل ہیں۔ملزمان سے موٹرسائیکل،اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا۔عزیز بھٹی تھانے کی حدود اردو یونیورسٹی کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم شاکر کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔گڈاپ روڈ کریم سوسائٹی کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم مختیارعلی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔