کرولا گینگ سے مقابلہ،ملزمان 2 کاریں چھوڑ کر فرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عزیز بھٹی پولیس کا کرولا گینگ ملزمان سے مقابلہ ہوا،تاہم ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 2 مسروقہ کاریں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔کاروں میں ایک وائٹ کرولا نمبر AER.066 جبکہ دوسری بلیو کرولا نمبر AQV-522 برآمد ہوئی ہیں۔مذکورہ کاریں ضلع کورنگی اور سینٹرل سے چرائی گئی تھیں۔کاروں سے نقب زنی کے لئے استعمال ہونے والے اوزار اور جعلی نمبر پلیٹس بھی برآمد ہوئے ہیں،شبہ ہے کہ ملزم کا ایک ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوا ہے۔ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر احمد شیخ کے احکامات پر خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جومختلف علاقوں سے سی سی ٹی وی فوٹیجز اکٹھا کرے گی۔خصوصی ٹیم فرار ملزمان کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں بھی کرے گی۔