کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انجمن اتحاد عباسیہ کا مطاہرہ

کراچی (امت نیوز )انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان ضلع ملیر کے زیر اہتمام  یوم یکجہتی کشمیر  پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مطاہرہ کیا گیا جبکہ پروفیسر ماجد عباسی کے اغواکاروں کی گرفتاری، آزاد کشمیر کے نوجوان صدام عباسی  اور لاڑکانہ کے عارف عباسی کے قاتلوں کی گرفتاریکا بھی مطالبہ کیا گیا ۔

مظاہرے  کی قیادت انجمن کے صدر  ڈاکٹر شفقت حسین عباسی نے کی جبکہ احتجاج میں زرداد عباسی ،شکیل عباسی ،نعیم عباسی، اللہ ودایا عباسی، بابر حسین عباسی، رحمان عباسی ،رشید عباسی، اسلم عباسی ،جاوید عباسی، علیم عباسی، حنیف عباسی ،سلیم عباسیاور  رجب عباسی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر شفقت عباسی نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی کشمیری عوام کو حق خودریت دیا جائے اور بھارت کشمیریوں پر مظالم بند کرے۔ ڈاکٹر شفقت عباسی نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا صدام عباسی اور عارف عباسی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور حکومت پروفیسر ماجد عباسی کے اغوا کار امیگریشن ایجنٹ زوالقرنین کو بھی فورا گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے۔ اگر ملزمان گرفتار نہیں ہوئے تو  انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کشمیر سمیت پورے ملک میں احتجاجی دھرنے دے گی اورجب تک ملزمان گرفتار نہیں ہوں گے،احتجاج جاری ریےگا۔