کراچی: چھت گرنے سے مکین جاں بحق،مختلف علاقوں سے 3 لاشیں برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور نالے میں دھماکے سے 5 افراد زخمی ہوگئے،جب کہ 3 افراد کی لاشیں ملیں۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن مہاجر چوک کے قریب گھر کی چھت سے گر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔عباسی اسپتال میں متوفی کی شناخت 60 سالہ ہدایت اللہ ولد اکرم کے نام سے کی گئی۔منگھوپیر پختون آباد مین مارکیٹ میں واقع نالے میں گیس بھرنے سے خوفناک دھماکہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کی شناخت عمران،جمعہ خان، حبیب الرحمن،شوکت اور فرحان کے ناموں سے کی گئی۔دوسری جانب سپرہائی وے فقیرا گوٹھ پریشان چوک کے قریب سے 30سالہ شخص کی لاش ملی۔پولیس کے مطابق متوفی کی موت طبعی ہے۔اورنگی سیکٹر8 میں پوسٹ آفس کے قریب فٹ پاتھ سے لاش ملی۔پولیس کے مطابق متوفی نشے کاعادی تھا اور نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا ہے۔کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب سے بھی نامعلوم شخص کی لاش ملی۔پولیس کے مطابق وہ نشے کاعادی معلوم ہوتا ہے۔