نمک کی آڑ میں منشیات بیرون ملک بھجوانے کی کوشش ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹمز حکام نے نمک کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان کے مطابق کراچی سے نمک کی آڑ میں 230 ملین مالیت کی ایمپتھیٹا مائن نامی منشیات بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اعلامیے کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر دبئی کے لیے بک نمک کا کنسائنمنٹ گرین چینل کے ذریعے کلیئرکرایا گیا تھا،تاہم خفیہ اطلاع پر ڈرگ انفورسمنٹ سیل ٹیم نے تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد کنسائنمنٹ سے23 کلو ہیروئن برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔