شاہد آفریدی کی کراچی کے تبلیغی اجتماع میں شرکت

کراچی(امت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ہونے والے تبلیغی اجتماع میں ہزاروں افراد شریک ہیں جن میں کئی نامور شخصیات نے بھی شامل ہیں ۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھی اختتامی دعا میں شرکت کی۔
سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی تبلیغی اجتماع میں شرکت کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔ جن میں وہ چائے پیتے اور آرام کرتے نظر آرہے ہیں۔