چیکنگ کے بہانے فیملی سے 50ہزار لوٹ لئے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سے کراچی آنے والی فیملی کو پولیس چیکنگ کے بہانے لوٹ لیا گیا، تفصیلات کے مطابق بریگیڈ کے علاقے نمائش چورنگی کے قریب کوئٹہ سے کراچی آنے والی فیملی کو پولیس چیکنگ کےبہانے لوٹ لیا گیا :نتاثرہ شخص شہزاد کا دعوی ہے کہ اتوار کی صبح چھ بجے پولیس موبائل نے نمائش کےقریب رکشے میں روکا تھا ، جیب کی تلاشی کےدوران پچاس ہزار روپے نکال لئے اور فرار ہوگئے ، شہر ی نے بریگیڈ تھانے جاکر درخواست جمع کرانے کی کوشش کی تو پولیس نے سولجر بازار بھیج دیا اور سولجر بازارپولیس نے بھی ٹال مٹول کرکے دوبارہ بریگیڈ تھانے جانے کا مشورہ دیا۔