سچل میں بچہ چند سیکنڈ میں موٹرسائیکل چوری کر کے فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سچل میں چور بچہ چند سیکنڈ میں موٹرسائیکل چرا کر فرار ہوگیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،گزشتہ روز ہونےوالی واردات کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور بچے نے چند سیکنڈوں میں موٹر سائیکل لاک توڑ لیا ملزم نئی ون ٹو فائیو لیکر فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔نارتھ ناظم آباد بلاک ایل گلی نمبر پانچ مارکیٹ میں دکان میں ڈکیتی کی واردات مسلح ملزم نے اکیلے آکر اسلحے کے زور پر دوکاندار کو لوٹ کر فرار ہوگیا، اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ملزم کا چہرہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تیموریہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔