کراچی:حادثات اور پرتشددواقعات میں خاتون اوربچے سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، حادثات اور پرتشدد واقعات میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے، پولیس اور رینجرز نے مختلف کارروائیوں کے دوران 12ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ منگھوپیر گلشن حبیب محمود گوٹھ سے ایک شخص کی جلی ہوئی لاش ملی۔ قیوم آباد کے پی ٹی انٹرچینج پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے سوزوکی ہائی روف میں سوار 6 سالہ بچہ عبدالغنی جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا جبکہ ورثا بچے کی لاش لے کر اندورن سندھ نوابشاہ روانہ ہوگئے ہیں۔ سپر ہائی وے جمالی گوٹھ کے قریب کچرا کنڈی سے نومولود بچے کی لاش ملی۔