کراچی: ٹریفک حادثات میں نوجوان سمیت 3 افراد جاں بحق، 12زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں نوجوان سمیت 3افراد جاں بحق ،خواتین اور بچوں سمیت 12افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون کےعلاقے نمبر9 ابراہیم علی بھائی اسکول کےقریب نامعلوم تیزرفتار گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار دوافراد شدید زخمی ہوگئے ،حادثے کا ذمہ دار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، اطلاع ملنے پر رضاکاروں کی جانب سے زخمیوں کو ایمبولنس میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ایک شخص دم توڑ گیا ، اسپتال میں متوفی کی شناخت 40 سالہ عمر فاروق ولد امین کے بنام سے ہوئی جو کہ ناظم آبا د نمبر7کا رہائشی تھا اور اسکے زخمی دوست محمد کو طبی امداددی جار ہی ہے ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ، نیوکراچی نمبر6 مین روڈ پر کار سوار کی ٹکر سے راہگیر 40 سالہ بلال ولد حمید ہلاک اورموٹرسائیکل سواربہن بھائی زخمی ہوگئے ،اس اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فوری طور ہلاک اور زخمیوں کو ایمبولنس میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیاجہاں زخمیوں کی شناخت 21سالہ اکرم ولد بابراوراسکی بہن کی شناخت 18سالہ انعم کے نام سے ہوئی۔ نیوکراچی نمبر7میں اسٹاپ کے قریب تیزرفتاری کے باعث دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 20سالہ نوجوان جاں بحق اوردو افراد زخمی ہوگئے ، جنہیں ایمولنس میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی شناخت 18سالہ یاسین اور18سالہ رمضان کے نام سے ہوئی جبکہ فوری طور متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعئ کی جانچ کا عمل شروع کردیا ۔عزیز بھٹی کےعلاقے راشد منہاس روڈ آلہ دین پارک کے قریب تیز رفتاری کے باعث رکشا الٹ گیا جس کے نتیجے میں خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ، زخمیوں میں 12سالہ سدرہ ، 22سالہ زارہ ،42 سالہ فوزیہ،انکے شوہر غلام نبی ، احسن اور محسن شامل ہے جنہیں طبی امد اد جارہی ہے ۔