نشے کیلئے پیسے نہ ملنے پر بدین میں نوجوان کی خود کشی

بدین(نماٸندہ امت) بدین کا رہاٸشی نوجوان نشے کے لیۓ رقم نہ ملنے پر پھندے سے جھول گیا۔تفصيلات کے مطابق بدین شہر کے کڈھن روڈ پر ملاح محلے کے رہاٸشی نوجوان خدابخش ملاح نے نشہ کرنے کے لیۓاپنے والدین سے پیسے مانگے، والدین کی جانب سے نشہ رقم دینے سے انکارپرغصے میں آکر گھر کے قریب ایک درخت پر پھندا ڈال کر خود کشی کرلی، والدین اور پڑوسیوں کا کہنا ہے کےخدابخش نشے کا عادی بن چکا تھا اوروہ نشے کیلئے پیسے نہ ہونے کے باعث اپنے گھر کا سامان چوری کرکے فروخت کردیتا تھا، پیر کے دن اپنے والدین سے آٸس خرید نے کے لیۓ پیسے مانگے والدین نے پیسے دینے سے انکار کردیا، جس پر غصے میں آکر نوجوان نے یہ انتہاٸی قدم اٹھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا،بدین کے شہریوں نے اس عمل پر دکھ کا اظہار کرتے ہوٸے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بدین میں منشيات کے بڑہتےہوئے کاروبار پر قابو پایا جائے۔