کراچی: کورنگی میں مکان سے کئی روزپرانی پھندا لگی لاش برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں فلیٹ کے اندر سے پانچ سے چھ روز پوانی پھندالگی لاش کی اطلاع پرپولیس نے پہنچ کر لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ محسن کے نام سے ہوئی جو فلیٹ میں اکیلا رہتا تھا۔ پولیس کے مطابق تعفن اتھنے پر علاقہ مکینوں نے اسکی اطلاع دی اور دروازہ توڑ کراندرجاکردیکھا تو لاش موجود تھی ۔ پولیس کے مطابق بظاہرواقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے تاہم اسکی جانچ جاری ہے ۔