میانوالی میں سستے آٹے کیلئے لائن میں کھڑا مزدور چل بسا

میانوالی(امت نیوز)میانوالی میں سستے آٹے کیلئے لائن میں کھڑا مزدور چل بسا،سعید کی کئی روز سے دیہاڑی نہیں لگی تھی۔ دل کا دورہ جان لیواثابت ہوا۔تفصیلات کے مطابق میانوالی میں سستا سرکاری آٹا لینے کیلئے لائن میں کھڑا شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا،اہلخانہ نے بتانا کہ متوفی واں بھچراں میں آٹا لینے کے لیے اسٹال پر کھڑا تھا کہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا،اہلخانہ کا کہنا ہے کہ محمد سعید کی کئی روز سے دیہاڑی نہیں لگ رہی تھی، جس کے باعث گھر میں آٹا بھی نہیں تھا، مزدوری نہ ملنے سے سعید کافی دن سے پریشان تھا،اہلخانہ کے مطابق سعید سستے آٹے کے اسٹال پر گیا جہاں سینے میں تکلیف کے باعث دم توڑ گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ کے شہر میر پور خاص میں بھی سستا آٹا لینے کی جدوجہد میں 6 بچیوں کا باپ انتقال کر گیا تھا۔